ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : نیشنل ہائی وے پر اسمگل کی گئی 1.5 لاکھ روپے مالیت کی شراب اور گاڑی چھوڑ کر ملزم ہوگیا فرار

کاروار : نیشنل ہائی وے پر اسمگل کی گئی 1.5 لاکھ روپے مالیت کی شراب اور گاڑی چھوڑ کر ملزم ہوگیا فرار

Wed, 14 Sep 2022 12:47:40    S.O. News Service

کاروار، 14 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) پولیس کی کارروائی سے گھبرا کر گوا سے غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی 1.5 لاکھ روپے مالیت کی شراب اور کار کو نیشنل ہائی وے پر ہی چھوڑ کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایس پی ڈاکٹر سومن پنیکر کو ملی مصدقہ اطلاع پر ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ  کی رہنمائی میں ضلع پولیس کی اسپیشل برانچ کے پی ایس آئی پریمن گوڈا پاٹل اور ان کی ٹیم نے گوا سے شراب اسمگل کر رہی ہیونڈائی کار کو نیشنل ہائی وے 66 پر سدا شیوگڑھ دیو باغ کراس پر روکنے کے بیریکیڈس لگا دئے ۔ دور ہی سے پہرہ داری کا اندازہ ہونے پر ملزم شراب سمیت کار کو ہائی وے پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ اس کے بعد پولیس نے اسے ضبط کر لیا ۔ 
    
اس ضمن میں چیتا کول پولیس تھانے میں آبکاری قانون کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔ 


Share: